دوران پرواز بجلی گرنے کی خوفناک ویڈیو وائرل

February 14, 2020

دوران پرواز بجلی گرنے کی خوفناک ویڈیو وائرل

برطانیہ کے برمنگھم ایئرپورٹ پر دوران پرواز بجلی گرنے کی خوفناک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

برمنگھم ایئرپورٹ پر طیارے کے اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد ہی بجلی گری جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ایئرپورٹ کے قریب رہائشی شہری نے گھر کے سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ویڈ یو سوشل میڈیا پر پر شیئر کی اور لکھا کہ ’برمنگھم ایئرپورٹ پر طیارے کے اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر کے بعد بجلی گر گئی۔‘

ایئرپورٹ حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ طیارے کے اڑان بھرتے ہی بجلی گری تھی لیکن اس سے کوئی نقصان نہیں ہو ا۔