وزیراعظم کل صحت انصاف کارڈ تقسیم کریں گے

February 14, 2020

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ کل وزیراعظم عمران خان لاہور میں صحت انصاف کارڈ تقسیم کرنے آرہے ہیں۔

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے لاہور کے چلڈرن اسپتال میں یورولوجی کانفرنس سے خطاب کیا۔

وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں بچوں کو صحت مند ماحول فراہم کرنا انتہائی اہم ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ حکومت نے مدر اینڈ چائلڈ اسپتال بنانے کے لیے دور دراز کے علاقوں کا چناؤ کیا ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان صحت کے شعبہ میں عوام کو سہولتیں دیناچاہتے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے محکمہ صحت پنجاب میں 30 ہزار نوکریاں دی ہیں۔