سندھ حکومت کا پرائس مجسٹریٹ بھرتی کرنے کافیصلہ

February 14, 2020

سندھ حکومت نے پرائس مجسٹریٹ بھرتی کرنے کافیصلہ کیا ہے، صوبائی وزیر زراعت اسماعیل راہو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس حوالے سے سندھ کابینہ سے منظوری لے کر بھرتی کا اشتہار جاری کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ منہگائی اور ذخیرہ اندوزی روکنے کے لیے پرائس مجسٹریٹ کی تعداد بڑھائی جائے گی، قیمتیں موبائل اور سوشل میڈیا ایپلی کیشنز پر بھی جاری کی جائیں گی۔

اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ بڑےبازاروں میں افسران کو شکایت سیل بنانےکی ہدایت کردی ہے۔ وفاقی حکومت مہنگائی روکنے کے لیے ملک بھر میں راشن کارڈ جاری کرے۔