تاج محل کے علاوہ بھارت کی پانچ اہم یادگاریں

February 15, 2020

کراچی(نیوزڈیسک) بھارت میں تاج محل محبت کی پہلی اور آخری یادگار نہیں ہے بلکہ تاج محل کے علاوہ پانچ دیگر یادگاریں بھی ہیں۔ ان میں سب سے قدیم کرناٹک کا ویروپکشا اور ملک ارجن مندر، گجرات میں رانی کی وائو، دہلی میں ہمایوں کا مقبرہ اور عبدالرحیم خان خاناں کا مقبرہ، جب کہ اورنگ آباد میں بی بی کا مقبرہ بھی اہم یادگاروں میں شامل ہے۔