بھارتی کمپنیوں نے فیس بک اور گوگل اشتہارات پر تقریباً ڈھائی کھرب روپے خرچ کردیئے

February 15, 2020

کراچی(نیوزڈیسک) بھارتی کمپنیوں نے فیس بک اور گوگل اشتہارات پر تقریباً ڈھائی کھرب روپے خرچ کردیئے۔50 کروڑ انٹرنیٹ صارفین کی وجہ سے بھارت میں ڈجیٹل اشتہارات کی مارکیٹ پھل پھول رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابقبھارتی کمپنیوں نے 2018-19 کے دوران فیس بک اور گوگل اشتہارات پر 1 اعشاریہ 6 ارب ڈالرز(تقریبا 2کھرب، 46 ارب 96 کروڑ روپے) خرچ کیے۔ کمپنیز رجسٹرار کے پاس موجود اعدادوشمار کے مطابق، 2018-19 کے دوران بھارت میں ڈجیٹل اشتہارات پر خرچ کی گئی رقوم میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا ہے۔1 اعشاریہ 3 ارب نفوس پر مبنی بھارت میں تقریباً 50 کروڑ انٹرنیٹ صارفین ہیں۔ یہی وجہ ہے بھارت میں ڈجیٹل اشتہارات کی مانگ میں اضافہ ہورہا ہے اور دیگر ذرائع ابلاغ کے مقابلے میں ڈجیٹل میڈیا کی مارکیٹ تیزی سے پھل پھول رہی ہے۔