شہر میں غیر قانونی کمرشل عمارتوں کی تعمیر کا نوٹس ،سروے کیلئے 2 کمیٹیاں تشکیل

February 15, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) چیف آفیسر میٹرو پولیٹن کارپوریشن شاہد اقبال نے ملتان شہر میں غیر قانونی کمرشل عمارتوں کی تعمیر کا نوٹس لے لیا ہے اور روزانہ کی بنیادپر سروے کیلئے2 کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں ، کمیٹیوں کی نگرانی اور انچارج خالد محمود خان کو دیا گیا ہے، اس ضمن میں چیف آفیسر میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، ٹیم نمبر ایک میں محمد واجد، الطاف حسین ٹیم نمبر 2میں کرامت علی اور اعجاز شامل ہیں جبکہ انچارج سپرنٹنڈنٹ پلاننگ خالد محمود خان کو بنایا گیا ہے ۔