تیز رفتاری بھاری پڑ گئی، خاتون نے کار ہوا میں اڑادی

February 15, 2020

تیز رفتاری بھاری پڑ گئی، خاتون نے کار ہوا میں اڑادی

تیز رفتاری کو اگر اپنا شوق بنا لیا جائے تو یہ انسانی زندگی کے لیے خطرے کا باعث بن سکتی ہے، کیونکہ اکثر تیز رفتار گاڑیاں قابو سے باہر ہوجاتی ہیں۔

ایسا ہی ایک واقعہ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک خاتون ڈرائیور کے ساتھ پیش آیا۔

سی سی ٹی وی کمیرے میں محفوظ مناظر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈرائیور سے تیز رفتاری کے باعث ایک گاڑی بے قابو ہوگئی جس کے بعد وہ چورنگی پر لگی رکاوٹوں سے ٹکرانے کے بعد ہوا میں اڑ گئی۔

گاڑی کئی فٹ دور جاکر زمین پر گری لیکن اس میں موجود میریسیلا اویل نامی خاتون ڈرائیور محفوظ رہیں۔

خاتون نے اپنی اس نادانی میں ناصرف اپنا نقصان کیا بلکہ سڑک کناری کھڑی گاڑیوں کو بھی اس غلطی کا خمیازہ بھگتنا پڑا۔

اس واقعے میں کسی طرح کا جانی نقصان تو نہیں ہوا لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ جائے وقوعہ پر موجود لوگوں کا کہنا ہے کہ خاتون اپنی گاڑی سے باہر نکلنے کے بعد لوگوں سے پوچھنے لگیں کہ ’یہاں کیا ہوا ہے؟‘

پولیس نے خاتون کو گرفتار کر لیا جسے ضمانت پر رہا بھی کر دیا گیا تاہم اس واقعے کے حوالے سے تفتیش جاری ہے۔