شیخ زید اسلامک سینٹر کے ملازم کی جبری ریٹائرمنٹ کا حکم معطل، ایڈووکیٹ جنرل سندھ طلب

February 16, 2020

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے شیخ زاید اسلامک سینٹر کے ملازم آفس اسسٹنٹ جاوید عالم کی جبری ریٹائرمنٹ کے حکم کو معطل کردیا ہے اورآئندہ سماعت کےلیے ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کرلیاہے، سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکلا نے عدالت کو بتایا کہ سینٹر کی قائم مقام ڈائریکٹر ڈاکٹر عابدہ پروین نے ذاتی بغض کی وجہ سے انتقامی کارروائی کرتے ہوئے 21 اکتوبر کو جاوید عالم کی جبری ریٹائرمنٹ کا آرڈر جاری کردیا جبکہ اس سے قبل انہیں کوئی نوٹس اور صفائی کا موقع بھی نہیں دیا گیا،آئندہ سماعت 4 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔