مسجد الحرام کی تاریخ میں پہلی مرتبہ عشاء کی اذان ایک کے بجائے دو موذنوں نے مکمل کی

February 16, 2020

مکہ مکرمہ( شاہدنعیم) مسجد الحرام کی تاریخ میں پہلی مرتبہ عشاء کی اذان ایک کے بجائے دوموذنوں نے مکمل کی۔

تفصیلات کے مطابق مسجد الحرام کے سینئر موذن علی الملا عشاءکی اذان دے رہے تھے کہ اچانک ان کی طبیعت ناساز ہوگئی جس پر معاون موذن نے فوراً مائیک سنبھالا اور ان کی جگہ عشا ءکی اذان مکمل کی۔