امریکی ادارے ناسا نے خلا بازوں کی بھرتی کا اعلان کردیا

February 16, 2020

واشنگٹن (نیٹ نیوز )ناسا نے خلا بازوں کی بھرتی کا اعلان کیا ہے،تفصیلات کے مطابق ناسا اپنے مستقبل کے مشنز کے لیے خلاباز ڈھونڈ رہی ہے اور اس سلسلے میں درخواستیں 2مارچ سے 31مارچ تک کھلی ہوں گی۔1960کی دہائی سے اب تک ناسا نے 350افراد کو خلابازی کی تربیت کیلئے چنا ہے اور تقریباً 48اس وقت ایکٹیو گروپ میں ہیں۔مگر یہ ایک امریکی ایجنسی ہے اور ناسا میں ملازمت کے لیے پہلی شرط امریکی شہریت ہے اگرچہ دوہری شہریت والے بھی ناسا کا حصہ بن سکتے ہیں۔اس قانون نے سب کے خواب نہیں توڑے۔ برطانوی خلاباز پیئرز سیلرز نے برطانیہ چھوڑا، امریکہ جا کر امریکی شہریت حاصل کی اور پھر تین مشنز پر گئے۔