الا ئونسز کیلئے قانونی کارروائی کرینگے، اٹیچڈ آفیسرز ویلفیئر

February 16, 2020

کوئٹہ ( پ ر) اٹیچیڈ ڈیپار ٹمنٹ آفیسرز ویلفیئر ایسو سی ایشن بلو چستان (ADOWAB)کا ایک اجلاس ہفتہ کومقا می ہو ٹل میںہو ا جس میں ایسو سی ایشن کی صو با ئی کا بینہ اورایگز یکٹوارکان نے شر کت کی اجلاس کا مقصد صو بے میں سول سیکر ٹریٹ ‘وزیر اعلیٰ و گورنر سیکر ٹریٹ کو ملنے والے ایگز یکٹو الا ئونس پر صو بے بھر کے اٹیچیڈ محکموں کے افسران وملازمین میں پا ئی جا نے والی بے چینی پر غور کیا گیا اور اس ضمن میں دیگر الا ؤ نسز کے حصو ل کیلئے تمام قا نو نی فورم میں جا نے کی تیا ریوں کے سلسلے میں بات چیت کرکے فیصلہ کیا گیا کہ صو بے بھر کے تمام اٹیچیڈ ڈیپا رمنٹ کی نما ئند ہ ایسو سی ایشنز سے دو 2 افسر ان اور جہاں ایسو سی ایشنز نہیں وہاں کے متفقہ دو افسران کو نما ئندگی کیلئے منتخب کیاجائے گا جو آئندہ ہفتے ہو نے والے اجلاس میں شر کت کریں گے جس اجلاس میںحتمی لائحہ عمل طے کرکے عدالت جانے کیلئے اپیل تیار کی جائے گی اس ضمن میں ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے جو تمام صو با ئی محکموں سے رابطہ کریگی اجلاس میں رکنیت سا زی و دیگر تنظیمی امور پر بھی غور کیا گیا اجلاس نے تمام اٹیچیڈ ڈیپا رٹمنٹس کے افسران سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے طورپر بھی ایسو سی ایشنز سے رابطہ اورآئندہ اجلاس میں شر کت کو یقینی بنا ئیں اجلاس کے وقت اورجگہ کے با رے میں جلد مطلع کیا جا ئے گا اس موقع پر افسران کی کثیر تعداد موجودتھی۔