کراچی میں اداروں کا برا حال ہے، مصطفیٰ کمال

February 17, 2020

چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ آج پیپلز پارٹی کی بدولت کراچی میں اداروں کا برا حال ہے، پیپلز پارٹی سندھیوں کے حقوق کی جماعت نہیں، ویسے ہی جیسے ایم کیو ایم مہاجروں کے حقوق کی پارٹی نہیں ہے۔

ڈسٹرکٹ سینٹرل آفس کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم سندھ کو تقسیم کرنے کی بات کرتی ہے، مہاجروں سے اپیل کرتا ہوں کہ پی ایس پی میں شامل ہوجائیں، ہم نے مہاجر کارڈ اور سندھ کارڈ کو نہیں چلنے دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ 90 فیصد مہاجروں کا شہر تھا، ایم کیو ایم کی پالیسیوں کی وجہ سے آج نہیں ہے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ سندھیوں کے پاس کوئی آپشن نہیں ہے۔ آج ایم کیو ایم کی سپورٹ سے وفاق چل رہی ہے مگر یہ لوگ وزارتیں بیچ چکے ہیں۔