سپر لیگ میں سرطان سے آگاہی کے دن منائے جائینگے

February 17, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گذشتہ سال کی طرح رواں سال بھی پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ میں سرطان سے آگاہی کے دن منانے کا اعلان کیا ہے۔انڈس ہسپتال کراچی اور پنک ربن پاکستان کے تعاون سے 22 فروری کو بچوں کے سرطان جبکہ 7 مارچ کو چھاتی کے سرطان سے آگاہی کا دن منایا جائے گا۔ اس دوران تمام فرنچائزز کے کھلاڑی، کمنٹیٹرز اور میچ آفیشلز اس مہم کا حصہ بنیں گے۔ چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے کہ یہ پی سی بی کی جانب سے سرطان کے خلاف شعور اجاگر کرنے کی ایک کوشش ہے۔بورڈ نے شاہد آفریدی فاؤنڈیشن اور برٹش ایشین ٹرسٹ سے شراکت داری قائم کر رکھی ہے۔