جعلی سامان فروخت کرنے والے نرنکاری بازار کے چھ دکانداروں کے خلاف مقدمہ ،گرفتار کرلیا گیا

February 17, 2020

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) تھانہ گنجمنڈی پولیس نے بڑی ملکی کمپنیوں کا جعلی سامان فروخت کرنے والے نرنکاری بازار کے چھ دکانداروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا۔ ہارون طارق نمائندہ یونی لیور نے پولیس کو بتایاکہ نرنکاری بازار میں شہزاد اور ندیم ،رستم اورعمر ،پامولیوکے نمائند ے معصوم اصغرکے مطابق طارق اور کاشف انکی کمپنیوں کا جعلی سامان فروخت کررہے ہیں ، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔