لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر چیئرمین پی او ایف بورڈ واہ تعینات

February 18, 2020

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) وفاقی حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کو چیئرمین پی او ایف بورڈواہ تعینات کردیا ہے۔ یہ وزارت دفا عی پیداوار کا ذیلی ادارہ ہے۔ ان کی تقرری سات اکتوبر 2019سے موثرہوگی۔ دریں اثنا ء پا کستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ اکیس کے افسر فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) محمد صدیق شیخ نے قبل از وقت ریٹائر منٹ لے لی ہے۔