ابوظبی میں تیرتے ہوئے شمسی پاور پلانٹ کا افتتاح

February 18, 2020

کراچی (نیوزڈیسک) ابوظبی میں یو اے ای کے پہلے تیرتے ہوئے شمسی پاور پلانٹ کا افتتاح کردیا گیا ہے۔ یہ منصوبہ مقامی کمپنی انرویئر کا ہے۔ جس کا کہنا ہے کہ انہیں امید ہے کہ ان کے جگہ بچانے کے اس تصور کا دنیا بھر میں پذیرائی ملے گی۔ اس پاور پلانٹ سے 80کلوواٹ بجلی پیدا کی جاسکے گی۔