مستقبل کے سیکورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے بھارت کے پاس 5 تھیٹر کمانڈز ہونگے، بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف

February 18, 2020

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن روات نے کہا ہے کہ مستقبل کے سیکورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پاکستان اور چین کی سرحد کیساتھ بھارت کے پاس دو سے لیکر 5 تک تھیٹر کمانڈز ہوں گے، ان کا کہنا ہے کہ ایک تھیٹر کمانڈ جموں اور کشمیر کیلئے بھی ہوگا جبکہ پیننسولر کمانڈ بھی ہوگا۔ بپن روات نے کہا کہ مجوزہ ائیرڈیفنس کمانڈ جس کا مقصد فوج کی مدد کیلئے فضائی مدد ہوگا میں فضائیہ اور بحریہ دونوں شامل ہوں گے اور یہ آئندہ برس کے وسط تک ترتیب دے دیا جائے گا۔ اسی طرح پیننسولر کمانڈ آئندہ برس کے اختتام تک مکمل کرلیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے پاس 2022ء تک مزید تھیٹر کمانڈز بھی ہوں گے۔