خودکش حملے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، نیشنل لائرز فورم

February 18, 2020

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) نیشنل لائرز فورم کے صدر ارباب غلام ایڈووکیٹ نے عدالت روڈ پر ضلعی کچہری کے قریب خودکش حملے اور اس میں انسانی جانوں کی ضیاع کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے بزدلانہ واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے،ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ خودکش حملے اور امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورتحال باعث تشویش ہے ۔