سوشل میڈیا قواعد کا جائزہ، وزیراعظم نے اجلاس طلب کرلیا

February 18, 2020

سوشل میڈیا قواعد کا جائزہ، وزیراعظم نے اجلاس طلب کرلیا

وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا کے قواعد کا جائزہ لینے کے لیے آج اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وزارت داخلہ، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کے حکام کو بلایا ہے۔

سوشل میڈیا قواعد سے متعلق ہونے والے اجلاس میں وزارت اطلاعات اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حکام کو بھی طلب کیا گیا ہے۔