وارم اپ میچ: اسلام آباد یونائٹیڈ نے پشاور زلمی کو 56 رنز سے ہرادیا

February 18, 2020

وارم اپ میچ: اسلام آباد یونائٹیڈ نے پشاور زلمی کو 56 رنز سے ہرادیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے وارم اپ میچ میں اسلام آباد یونائٹیڈ نے پشاور زلمی کو 56 رنز سے شکست دیدی۔

پشاور زلمی کے وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل کا کہنا ہے کہ اُن کا فوکس انفرادی ریکارڈ نہیں بلکہ ٹیم کی جیت پر ہے۔

یو بی ایل اسپورٹس کمپلکس پر اسلام آباد یونائیٹڈ نے 9 وکٹوں پر 195 رنز بنائے۔ عماد بٹ 44 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پشاور زلمی کے لیام ڈاسن نے تین وکٹیں حاصل کیں ۔

ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی ٹیم 139 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔ لیام ڈاسن 39رنز بناکر نمایاں رہےجبکہ کامران اکمل اور لیونگسٹن نے 22، 22 رنز کی اننگز کھیلی۔

شاداب خان اور حسین طلعت نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔

میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کامران اکمل نے کہا کہ وہ انفرادی مقصد یا ریکارڈز ذھن میں نہیں رکھتے، ڈگ آؤٹ میں ہاشم آملہ کی موجودگی سے سب مستفید ہورہے ہیں۔