امریکہ میں دریا کی طغیانی سے مکانو ںکو نقصان، 4 افراد زخمی

February 19, 2020

واشنگٹن (نیوز ڈیسک)دریائے پرل میں طغیانی کے باعث جنوبی امریکی ریاست میسیسپی کی 14 کانٹیز درجنوں مکانوںکو نقصان پہنچا جبکہ 4افراد زخمی ہوگئے۔جیکسن کے قومی موسمیاتی ادارے نے کہا ہے کہ دریائے پرل میں 37.5فٹ (11.43میٹر) طغیانی کا خدشہ ہے۔ریاست بھر کی 18 کانٹیز میں سڑکیں بند کردی گئیں ہے۔میسیسپی کے گورنر ٹیٹ ریفس نے ہفتہ کے روز ہنگامی حالت کا اعلان کیا ۔ریفس نےنے کہا کہ تخمینوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ہماری تاریخ کا تیسرا بڑا سیلاب ہو گا اس لئے آج نئی ہنگامی حالت کا اعلان کرتا ہوں۔موسمیاتی چینل کی ایک رپورٹ کے مطابق اس دریا میں اس سے قبل دوبار پانی کی سطح 38فٹ (11.58میٹر) بلند ہوچکی ہے پہلی بار 1979 میں اور دوسری بار 1983 میں پانی کی سطح بلند ہوئی۔