قازقستان کا ایشین ویٹ لفٹنگ کی میزبانی سے انکار

February 19, 2020

کراچی( نصر اقبال، اسٹاف رپورٹر) کرونا وائرس کے خوف سے قازقستان نے ایشن ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کی میزبانی سے انکار کردیا جس کے بعد انٹرنیشنل ویٹ لفٹنگ فیڈریشن نے میزبانی ازبکستان کے حوالے کردی ہے۔ جمہوریہ قازقستان کی حکومت اپنے ملک آنے والے ہر مسافر کی اس حوالے سے سخت جانچ پڑتال کی ہدایت کی ہے، قازقستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے حکام کا کہنا ہے کہ چین، اور جاپان کے کھلاڑیوں کی اس ایونٹ میں شر کت اور بعض ملکوں کے کھلاڑیوں کی براستہ چین قازقستان آمد ان کے لئے تشویش کا باعث تھی جس کی وجہسے وہمیزبانی کے لئے تیار نہیں ہیں۔ انٹر نیشنل ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے ایگزیکٹیو بورڈ نے صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد قازقستان کی در خواست پر ایشیائی ایونٹ کو ازبکستان منتقل کردیا ہے ۔