ترکی،بغاوت کے الزام میں 101حاضر سروس فوجی افسران کے وارنٹ گرفتاری جاری

February 19, 2020

انقرہ (نیٹ نیوز)ترکی میں 2016کی ناکام بغاوت کے الزام میں مزید 695افراد کو حراست میں لینے کا حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے جس میں 101حاضر سروس فوجی افسران بھی شامل ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکومت نے 157فوجی افسران کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے ہیں جن میں 101اب بھی مسلح افواج کا حصہ ہیں۔حکام کے مطابق فوجی افسران کو 2016میں ترکی میں ہونے والی ناکام بغاوت کے الزام میں گرفتار کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ترک حکومت نے محکمہ انصاف کے بھی 71اہلکاروں کو حراست میں لینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ 467افراد کو 2009میں پولیس ترقیوں کے لیے ہونے والے امتحانات میں دھوکہ دہی پر حراست میں لیا جائے گا۔