ہائی کورٹ بار کے انتخابات سات امیدواربلا مقابلہ منتخب

February 19, 2020

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)ہائی کورٹ بار راولپنڈی کے انتخابات برائے2020/21کیلئے سات امیدواروں کو بلا مقابلہ منتخب قرار دیدیا گیا جن میں پانچ عہدیدار اور مجلس عاملہ کےدو ارکان شامل ہیں۔ منگل کو چوہدری توفیق آصف ایڈووکیٹ کی سربراہی میں الیکشن بورڈ کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں کی سکروٹنی کی۔صدارت کیلئے تین امیدوار وں کے کاغذات نامزدگی درست قرار دئیے گئےجن میں ملک وحید انجم،ملک جواد خالد اور راجہ ناصر محمود شامل ہیں،جنرل سیکرٹری کیلئے راجہ فہیم الطاف اور شاہد محمود لنگڑیال،سینئر ناب صدر کیلئے شاہدہ تنویر اور سید اکمل شاہ،نائب صدر (جہلم سیٹ)کیلئے راجہ عتیق،اسرار مرزا اور شہزاد بیگ،مجلس عاملہ کی راولپنڈی کی تین نشستوں کیلئے بسم اللہ خان،حسن ضیافت چیمہ،خرم تلیف،عدنان اختر قریشی اور محمد نزاکت میدان میں ہیں۔بلا مقابلہ قراردئیے جانے والوں میں تصور اقبال محمد طالب راجہ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری شگفتہ عارف ،آڈیٹر کیلئے مرزا عمران،لائبریری سیکرٹر ی کیلئے راجہ انوار الحسن،مجلس عاملہ اٹک سیٹ پر محمد بختیار احمد اور چکوال سیٹ پر راجہ ضمیر الدین بلامقابلہ قرار پائے ہیں۔