مہنگائی اور یوٹیلٹی بلز میں اضافہ نے کسان کو بدحال کردیا، سکندر بوسن

February 19, 2020

ملتان(سٹاف رپورٹر)سابق وفاقی وزیر حاجی سکندر حیات بوسن نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور یوٹیلٹی بلز میں آئے روز اضافے کی وجہ سے کسان بھی معاشی بدحالی کا شکار ہوکر رہ گیا ہے،کھاد اور بیج کی قیمتوں میں اضافے سے غریب کاشتکار کی کمر ٹوٹ گئی،بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ نے بھی پریشان کر رکھا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے یو سی 78 مسعود پور میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔