عامر لیاقت نے عمران خان کو کس بات کی مبارکباد دی؟

February 19, 2020

معروف مذہبی اسکالر اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ کو شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عامر لیاقت حسین نے عمران خان کی بشریٰ بی بی کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی، ساتھ ہی اس ٹوئٹ میں عمران خان کو ٹیگ بھی کیا۔

اپنے ٹوئٹ میں عامر لیاقت نے عمران خان کو اپنا کپتان کہہ کر مخاطب کیا۔

عمران خان اور ان کی اہلیہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہر گزرتے دن کے ساتھ آپ دونوں کی آپس میں محبت میں اضافہ ہو۔

عامر لیاقت کی اہلیہ توبہ عامر کی جانب سے بھی وزیراعظم کی شادی کی سالگرہ کے موقع پر پیغام شیئر کیا گیا۔