سبی میلے کے دعوت نامے پر عمران خان کی جگہ نواز شریف کی تصویر لگ گئی

February 19, 2020

سبی میلے کے دعوت نامے پر عمران خان کی جگہ نواز شریف کی تصویر لگ گئی

بلوچستان حکومت نے سبی میلے کے دعوت نامے میں وزیر اعظم خان کی جگہ مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم نواز شریف کی تصویر لگادی۔

سبی میلے کے دعوت نامے میں واضح طور پر وزیراعظم نواز شریف لکھا ہوا بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

بلوچستان حکومت نے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے غفلت کی ذمہ داری ضلعی انتظامیہ پر ڈال دی۔