صحافی عزیز میمن کے قتل کا مقدمہ چار دن بعد درج کرلیا گیا

February 19, 2020

صحافی عزیز میمن کے قتل کا مقدمہ چار دن بعد درج کرلیا گیا

محراب پور میں قتل ہونے والے سندھ کے صحافی عزیز میمن کے قتل کا مقدمہ چار دن بعد درج کر لیا گیا ۔

ایس ایس پی نوشہروفیروز نے کہا ہے کہ مقدمہ درج کرانے میں دیر پولیس نے نہیں مقتول کے بھائی نے کی اس کیس میں پانچ رکنی تحقیقاتی ٹیم کی قیادت وہ خود کریں گے ۔

واضحرہے کہ عزیز میمن نے قتل سے پہلے بیان میں ایس ایس پی نوشہروفیروز کی جانب سے دھمکیاں ملنے کا ذکر کیا تھا۔