ایم سی سی نے ملتان سلطانز کو ہرا دیا

February 20, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ میں ایم سی سی نے ملتان سلطانز کو 72 رنز سے شکست دے دی۔ 47سال بعد پاکستان کے دورہ پر آئی ایم سی سی کو 4 میں سے 2 میچوں میں فتح اور 2 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ بدھ کو ایچیسن کالج لاہور میں ایم سی سی نے 4 وکٹ پر 184 رنز بنائے۔ روی بوپارہ اور کمارسنگاکارا نے نصف سنچریاں بنائیں۔ ناکام ٹیم 112 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ عمران قیوم نے 4 شکار کیے۔ روی بوپارہ نے 37 گیندوں پر 7چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 70 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ خوشدل شاہ نے 26 گیندوں پر 45 رنز کی اننگز کھیلی۔