واہگہ بارڈر دھما کہ کیس ،3مجرموں کو 5،5 بار سزائے موت ، 3، 3 سو سال قید، ایک ایک کروڑ روپے جرمانہ

February 20, 2020

لاہور(نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے واہگہ بارڈر دھماکا کیس میں جرم ثابت ہونے پر 3 مجرمان کو 5، 5 بار سزائے موت اور 3، 3 سو سال قید کی سزا سنا دی۔کیس میں مجموعی طور پر 101 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے۔سزا پانیوالوں میں حسیب اللہ، سعید جان، حسین اللہ شامل، دھماکے میں رینجرز اہلکاروں سمیت 70 افرادشہید ہوئے تھے، عدلت نے ملزم حسیب اللہ، سعید جان اور حسین اللہ پر جرم ثابت ہونے پر انہیں 5، 5 مرتبہ سزائے موت، 3، 3 سو سال قید اور ایک، ایک کروڑ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی۔ساتھ ہی عدالت نے ملزم شفیق، غلام حسین اور عظیم کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم دے دیا۔ زخمی کرنے پر ملزمان کو دس دس سال قید اور دس، دس لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔