طیارہ گمشدگی کیس:جہاز گم نہیں ہوا فروخت کیا گیا،پی آئی اے نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرا دیا

February 20, 2020

اسلام آباد(صباح نیوز) طیارہ گمشدگی کیس میں پی آئی اے نے جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا جس میں کہا گیا کہ پی آئی اے کا جہاز گم نہیں ہوا فروخت کیا گیا۔ پی آئی اے کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائے جانے والے جواب میں کہا گیا کہ طیارہ اپنی عمر 2016میں پوری کر چکا تھا، سول ایوی ایشن کی اجازت سے جہاز گرائونڈ ہونے کیلئے جرمنی بھیجا گیا، جہاز کو فلم کی شوٹنگ کیلئے بھی استعمال کیا گیا، شوٹنگ کی مد میں پی آئی اے کو 2لاکھ دس ہزار یوروملے، جہاز ایک لاکھ تین ہزار، دو انجن تیرہ لاکھ ڈالر میں فروخت ہوئے۔