برطانیہ، برین ٹیومر کے آپریشن کے دوران خاتون وائلن بجاتی رہیں

February 20, 2020

کراچی (نیوز ڈیسک )برطانیہ میں ڈاکٹروں نے ایک خاتون کے دماغ سے رسولی (ٹیومر) نکالنے کا کامیاب آپریشن کرلیا جب کہ اس دوران خاتون وائلن بھی بجاتی رہیں۔برطانیہ کے کنگز کالج ہاسپٹل میں ایک 53سالہ خاتون ڈگمار ٹرنر کے آپریشن سے قبل ڈاکٹروں نے ان کے دماغ کے ان حصوں کی نشاندہی کی جو انہیں وائلن بجانے میں معاونت دیتے ہیں۔