لاہور پریس کلب کی جانب سےکبڈی ورلڈکپ کی فاتح ٹیم کے اعزاز میں تقریب

February 20, 2020

لاہور(خبر نگار)لاہور پریس کلب کی جانب سےکبڈی ورلڈکپ کی فاتح ٹیم کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں قومی کھلاڑیوں اور کبڈی فیڈریشن کے عہدیداران نے شرکت کی، کپتان عرفان مانا،شفیق چشتی سمیت دیگر کھلاڑیوں نے فتح کو ٹیم ورک اور محنت کا نتیجہ قرار دیا،صدر کبڈی فیڈریشن چوہدری شافع اور جنرل سیکرٹری رانا سرور نے حکومت سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کھلاڑیوں نے کم وسائل کے باوجود ورلڈ ٹائٹل قوم کو دیا۔کبڈی کے مزید ٹورنامنٹس کروانے کی حکمت عملی بنا رہے ہیں ۔ تقریب کے اختتام پر صدر پریس کلب ارشد انصاری نے عہدیداروں میں شیلڈز اور کھلاڑیوں میں میڈلز تقسیم کیے۔