وزیراعظم عمران خان کا چینی صدر سے ٹیلی فونک رابطہ

February 20, 2020

وزیراعظم عمران خان اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں کورونا وائرس پر چین کی قیادت اور عوام سے مکمل اظہار یکجہتی کیا گیا ہے۔

عمران خان نے چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں پر دلی افسوس کا اظہار کیا اور وائرس پر قابو پانے کےلیے چین کی کوششوں کی تعریف کی ۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے چین کے اقدامات پر مکمل اعتماد ہے، چینی قوم شی جن پنگ کی قیادت میں اس مشکل پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ چین کے بروقت اقدامات کو عالمی سطح پر سراہا گیا ہے، اس موقع پر چینی صدر شی جن پنگ نے کہاکہ پاکستانی طلبا ان کے اپنے ہیں ، ان کا مکمل خیال رکھا جائے گا ۔

چینی صدر نے کہا کہ پاک چین اقتصادی شراکت داری کو نئی بلندیوں پر لے جائیں گے، سی پیک پاک چین اقتصادی شراکت داری کا اہم حصہ ہے ۔