21افراد کی ہلاکت،زخمیوں سے متعلق حکومتی عدم توجہی افسوسناک ہے، مظفربروہی

February 21, 2020

کراچی ( اسٹاف ر پو ر ٹر ) سندھ بروہی اتحاد کے مرکزی سیکریٹری جنرل ایڈووکیٹ مظفربروہی، محمدعلی بروہی ودیگر نے حادثے کے شکار بروہی برادری کے ایک ہی خاندان کے 21افراد کی ہلاکت اور درجنوں زخمیوں سے متعلق حکومتی عدم توجہی کے خلاف لواحقین کے ہمراہ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے کہ اتنے بڑے حادثے پر سندھ وبلوچستان حکومتوں کی عدم توجہی افسوسناک ہے، کیابروہی برادری کے افراد پاکستان کے شہری نہیں ہیں،گزشتہ دنوں شہدادکوٹ میں ہونے والے حادثے کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ ہولناک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 22افراد موقع پر دم توڑگئے اور 41افراد شدید زخمی ہوئے تھے جبکہ 9افراد کی حالت تاحال تشویشناک ہے،افسوس کی بات یہ ہے کہ مقامی انتظامیہ اتنے بڑے حادثے پر سنگدلی کامظاہرہ کرتی رہی،متاثرین کاعلاج معالجہ تو دورکی بات فوری طبی امدادب نہ ہی زخمیوں کو شفٹ کرنے کے لئے ایمبولینس دی گئی، ہسپتال میں بے حسی کا یہ عالم تھاکہ حکومتی سطح پر کوئی انتظام نہیں تھا،کوئی ایمرجنسی نافذ نہیں کی گئی،بروقت طبی امدادفراہم نہیں کی گئی ،جس کی وجہ سے زخمی تڑپ تڑپ کر مرتے رہے ،خون کی بوتلوں سے لے کر ادویات اور سرنج تک لواحقین نے اپنے پیسوں سے خریدی۔