میاں طارق لطیف کی ڈائریکٹر کے عہدہ پر ترقی

February 21, 2020

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) سی ڈی اے کے فنا نس آڈٹ اور اکائونٹس ونگ کے گریڈ 18 کے افسر ڈپٹی ڈائریکٹرمیاں محمد طارق لطیف کو گریڈ 18 سے گریڈ 19میں ڈائریکٹر کے عہدہ پرترقی دیدی گئی ہے۔ یہ ترقیٖڈیپارٹمنٹل پرو موشن کمیٹی کی سفارش پر دی گئی ۔ وہ حال ہی میں مڈ کیر یئر مینجمنٹ کورس مکمل کرکے آئے ہیں ۔