ہزاروں فٹ بلندی پر جہاز کو شدید طوفان کا سامنا

February 21, 2020

مراکش سے بیلجیئم جانے والی فلائٹ کو ہزاروں فٹ بلندی پر طوفان کا سامنا کرنا پڑا۔

ریان ایئر کی پرواز مراکش کے شہر اوجدا سے بلیجیئم کے دارالحکومت جارہی تھی کہ اچانک ہزاروں فٹ بلندی پر طوفانی ہوائیں چلنے لگیں۔

طوفانی ہواؤں کی وجہ سے جہاز کو جھٹکے لگے اور طیارہ ڈگمگانے لگا جس کے بعد مسافروں کو خطرہ محسوس ہوا۔

مسافروں کی خوش قسمتی اور پائلٹ کی حاضر دماغی کی وجہ سے طیارے کو کوئی نقصان نہیں ہوا اور طیارہ40 منٹ کی کوشش کے بعد برسلز کے ائیرپورٹ پر باحفاظت لینڈ ہوگیا۔