فرانس، علامہ محمد طاہر القادری کی سالگرہ پر تقریب کا اہتمام

February 21, 2020

منہاج القران انٹرنیشنل فرانس کے زیر اہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر علامہ محمد طاہر القادری کی 69 ویں سالگرہ کے موقع پر پیرس کے مضافات ویلفیئر لو بیل میں واقع ذائقہ ہال میں ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب میں مہمان خصوصی ڈاکٹر حسن محیی الدین قادری تھے، اس عظیم الالشان پروگرام میں خواتین و حضرات کی بھاری اکثریت نے شرکت کی معروف نعت خواں زاہد چشتی نعت شریف جبکہ علامہ حسن میر قادری نے ابتدائی کلمات اور شہباز فیاض قوال گروپ بدو ملہی نے زبردست پرفارمنس دی ۔

اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر علامہ محمد طاہر القادری کے عاشق ماہر ارشد اور دیگر شاندار اندازخراج تحسین پیش کرنے کےلیے جذباتی دھمال میں حصہ لے کر اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کیا۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری کی دین اسلام کے لیے خدمات پر روشنی ڈالی، علامہ نذیر احمد سفیر یورپ نے ڈاکٹر طاہرالقادری کی درازی کی صحت اور درازی عمر کی دعا کرائی۔