بھارت میں سنجیدہ حکومت ہوتی تو مسئلہ کشمیر حل ہو جاتا: وزیرِ اعظم

February 22, 2020

وزیراعظم عمران خان کا بیلجئیم ٹی وی چینل کو انٹرویو

وزیرِاعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت میں کوئی سنجیدہ حکومت ہوتی تو مسئلہ کشمیر حل ہو جاتا۔

بیلجیئم ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج نے کشمیری نوجوانوں کو جیل میں ڈالا ہوا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر تجارت اور خوش حالی کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ بھارتی حکومت آر ایس ایس اور ہندوتوا کے نظریے سے متاثر ہے، افغانستان میں امن کے لیے ہر ممکن مدد کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: مقبوضہ کشمیر میں فاشسٹ نظریہ مسلط ہے، عمران خان

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا طالبان مذاکرات کی کامیابی سے امن کا قیام ممکن ہو سکے گا، کرکٹ کھیلنے اور ملک چلانے میں فرق ہوتا ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے یہ بھی کہا کہ اپنی بھر پور کوشش کر رہا ہوں، ناکامی سے خوف زدہ نہیں، کامیابی دینا نہ دینا اللّٰہ کے ہاتھ میں ہے۔