وزیرِ اعظم عمران خان کہتے ہیں کہ دنیا اب برملا تسلیم کر رہی ہے کہ مقبوضہ کشمیر اور بھارت میں غیر جمہوری اور فاشسٹ نظریہ مسلط کیا جا رہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیرِ اعظم عمران خان نے بھارتی حکومت پر کڑی تنقید کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ صورتِ حال خطے کی سلامتی اور امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: غیر ملکی صحافی عمران خان کے گرویدہ ہو گئے
یہ بھی پڑھیئے: WEF کے صدر بھی عمران خان کے معترف
وزیرِ اعظم نے یہ بھی کہا ہے کہ 80 لاکھ کشمیری اور بھارت میں بسنے والے مسلمان پہلے ہی مودی کی سفاک پالیسیوں کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں۔