وہاب ریاض اور جیسن رائے میں گرما گرمی

February 22, 2020

وہاب ریاض اور جیسن رائے میں گرما گرمی

پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچ میں فاسٹ بولر وہاب ریاض اور جیسن روئے کے درمیان گرما گرمی ہوگئی، اننگز کے بعد سرفراز اور وہاب میں بھی تلخ کلامی ہوئی لیکن کوئٹہ کے مینٹور ویو رچرڈز اور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے بیچ بچاؤ کرادیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اننگز کے دوران فاسٹ بولر وہاب ریاض اور گلیڈی ایٹرز کے بیٹسمین جیسن رائے کے درمیان گرما گرمی ہوئی، زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے بیچ بچاؤ کرایا۔

اننگز کے اختتام پر سرفراز احمد اور وہاب ریاض کے درمیان بھی اُس وقت جھگڑا ہوگیا جب وہاب ریاض نے کوئٹہ کے اوپنر جیسن رائے کو فلائنگ کس کا اشارہ کیا۔

سرفراز احمد اپنے بیٹسمین کی حمایت میں وہاب کی طرف دوڑے، اس پر وہاب ریاض بھی غصے میں آگے بڑھے تاہم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور سر ویو رچرڈز نے دونوں کھلاڑیوں کے درمیان بیچ بچاؤ کروادیا،انہوں نے سرفراز احمد کو روکا تو پشاور کے کپتان ڈیرن سیمی آگے بڑھ کر وہاب ریاض کو اپنے ساتھ لے گئے۔

اس سے قبل بھی پی ایس ایل کے سیزن ٹو میں وہاب ریاض اور احمد شہزاد کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی۔