بینک 24 فروری سے حج درخواستیں وصول نہیں کریں گے

February 22, 2020

بینک 24 فروری سے حج درخواستیں وصول نہیں کریں گے

وزارت مذہبی امور نے تکنیکی مسائل کی وجہ سے بینکوں کو 24 فروری سے حج درخواستوں کی وصولی سے روک دیا ہے۔

وزارتِ مذہبی امور نے اس سلسلے میں بینکوں کو مزید ہدایات کا انتظار کرنے کا کہہ دیا ہے۔

وزارتِ مذہبی امور کا کہنا ہے کہ حج درخواستوں کی وصولی کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔