پیسکوٹاسک فورسز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں

February 23, 2020

پشاور (نیوز ڈیسک) بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کیلئے پسکوٹاسک فورسز کی کاروائیاں صوبہ بھرکے مختلف علاقوں میں جاری ہیں، مہم کے دوران صوابی سرکل کی ٹاسک فورسز نے پسکو صوابی2سب ڈویژن کے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا ،تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹ کنڈوں ، بجلی چوری اور نادہندہ گان کے خلاف پسکو ٹاسک فورس ٹوپی ڈویژن کی ٹیموں نے گیارہ کے وی چارباغ فیڈر سے منسلک علاقوں میں گرینڈ آپریشن کیا،آپریشن کے دوران بقایاجات کی مد میں نادہندہ گان سے 7لاکھ روپے ریکوری کی گئی،46 ٹیمپرڈ میٹروں کو تبدیل کردیا گیا ،14کنڈے ہٹائے گئے،جبکہ 93میٹروں کی پوزیشن کو صحیح کیا گیا،بجلی چوروں کو نہ صرف بھاری جرمانہ کیاجارہا ہے بلکہ ان کے خلاف متعلقہ پولیس سٹیشنز میں ایف آئی آرز بھی درج کی جارہی ہیں، ایس ای صوابی سرکل نے بجلی چوری اور کنڈہ مافیا کے خاتمے کے لئے عمائدین علاقہ کا تعاون طلب کیا ہے تاکہ بجلی چوری کا خاتمہ ہو اوربجلی کی فراہمی میں مزیدبہتری آئے،کنڈوں اوربجلی کا غیرقانونی استعمال کرنے والوں پر واضح کیا جاتا ہے کہ بجلی چوری قطعا برداشت نہیں کی جائے گی اور ان کیلئے اب زیروٹالیرنس کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے بجلی بل ادا نہ کرنے اورکنڈوں اوربجلی چوری کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی کرتے سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی۔