ہزارگنجی میں بچہ پک اپ سے گرکرجاں بحق‘ ڈرائیور گرفتار

February 23, 2020

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) ہزار گنجی میں پک اپ سے گر کر چھ سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا پولیس کے مطابق شالکوٹ کے علاقے ناخل آباد کا رہائشی بسم اللہ خان گزشتہ روز اپنی پک اپ لے کر ہزار گنجی جا رہا تھا کہ ناخل آباد ہی کا چھ سالہ بچہ صفت اللہ ولد محمد علی پک اپ میں سوار ہو گیا پک اپ جسے ہی ہزار گنجی کے قریب پہنچی تو بچہ گر کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا پولیس نے ڈرائیور بسم اللہ کو گرفتار کرکے لاش لواحقین کے حوالے کردی ۔