برنی سینڈرز مضبوط ترین ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار بن گئے

February 23, 2020

امریکا میں ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کا انتخاب کرنے کے لیے ریاست نیواڈا کاکس میں برنی سینڈرز میدان مار کر مضبوط ترین ڈیموکریٹ امیدوار بن گئے ہیں۔

اس سے قبل اینٹی اسٹیبلشمنٹ برنی سینڈرز نیوہیم شائر پرائمری جیتنے میں بھی کامیاب رہے تھے۔

دوسری جانب سابق نائب صدر جوبائیڈن پھر سے ابھر کرسامنے آئے ہیں، انہوں نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

آئیوا کاکس جیتنے والے بڈا جج کی پوزیشن نیواڈا میں کمزور ہوگئی ہے جس کے بعد وہ تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔