بھارت: مظاہرین پر بے جے پی کے حامیوں کا حملہ

February 23, 2020

بھارت: مظاہرین پر بے جے پی کے حامیوں کا حملہ

بھارتی شہریت کے متنازع قانون کے خلاف دلی کے علاقے جعفر آباد میں احتجاج کرنے والوں پر بی جے پی حکومت کے حامی جتھے نے دھاوا بول دیا۔

نئی دہلی میں ہونے والے اس مظاہرے میں جہاں ایک طرف حملہ آوروں نے مظاہرین پر پتھراؤ کیا تو دوسری طرف پولیس نے بھی آنسو گیس کی شیلنگ کا رخ مظاہرین کی جانب کردیا۔

اس موقع پر رہنما بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کپِل مشرا نے مظاہرین کو 3 دن میں احتجاج ختم کرنے کا الٹی میٹم دے دیا۔