افغان امن معاہدہ خوش آئند، عوام کی رائے ہر صورت مقدم رکھی جائے، محسن داوڑ

February 24, 2020

چارسدہ (نمائندہ جنگ) پختون تحفظ مومنٹ کے مرکزی رہنماءایم این اے محسن داوڑ نے کہا ہے کہ افغان امن معاہدہ خوش آئند ہے ۔ امن معاہدے میں افغان عوام کی رائے کو ہر صورت مقدم رکھا جائے ۔ آئین کے رو سے پارلیمنٹ بالا دست ادارہ ہے مگر پارلیمنٹ کی بالادستی کو عملاً چھین لیا گیا ہے ۔ سانحہ اے پی ایس کے شہداءکے خاندانوں کے ساتھ پی ٹی ایم کھڑی رہیگی ۔ وہ یکم مارچ کو چارسدہ میں منظور پشتین کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے حوالے سے جلسہ گاہ کے معائنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ اس موقع پر نظیف لالا اور دیگر رہنماءبھی موجود تھے ۔ محسن داوڑ نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی ختم ہونے کے دعوے غلط ہیں۔