جسٹس فیصل زمان خان کے والد انتقال کرگئے

February 24, 2020

لاہور(وقائع نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس فیصل زمان خان کے والد انتقال کر گئے نمازِ جنازہ ادا کردی گئی جس میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مامون رشید شیخ، نامزد چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد قاسم خان، لاہور ہائیکورٹ و سپریم کورٹ کے حاضر و سابق چیف جسٹس اور جج صاحبان سمیت جوڈیشل افسران، صوبائی و وفاقی لاء افسران، لاہور ہائی کورٹ کے افسران اور وکلاء رہنماؤں کے علاوہ ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور عزیز و اقارب کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی ۔