کارکن سرمایہ ہیں‘کبھی مایوس نہیں کرینگے‘ مولانا عبدالصمد

February 24, 2020

کوئٹہ(پ ر)سابق صوبائی وزیر جنگلات مولانا عبدالصمد اخوندزادہ نے زیارت میں پارٹی کارکنوں کے وفد سے کہا ہے کہ کارکن کسی بھی جماعت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں مشکل میں ساتھ دینے والے کارکنوں کی ہر فورم پر حوصلہ افزائی کریں گے کارکن سرمایہ ہیں ۔ پارٹی کے مخلص کارکنوں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیںانہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ مخلص کارکنوں کے کندھے سے کندھا ملا کر عوام کے حقوق کی پاسدار ی ہے ،ہماری سیاست کا محور عوام کی بلاتمیز خدمت اورملک میں اسلامی نظام کا نفاذ ہے۔ اسلامی نظام کے نفاذسے تمام مسائل خود بخود حل ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ جے یو آئی عوام کے حقوق کی علمبردار جماعت ہے ، جس نے ہمیشہ عوام کے حقوق کی پاسداری کرتے ہوئے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کئے،ضلع زیارت کے عوام کے مسائل کے حل کے لئے اقتدار کے بغیر بھی کوشاں رہیںگے۔انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل پر خاموش نہیں رہیں گے بلکہ ان کے حل کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھاتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ سیاست سے خاندانی رشتہ ہے ،تمام مشکلات کے باوجود عوام کے حقوق کے لئے کردار ادا کریں گے۔