ریتک روشن کی ہکلاہٹ کے شکار پاکستانی طالبعلم کو مقصد سے پیچھے نہ ہٹنے کی تلقین

February 25, 2020

ریتک روشن کی ہکلاہٹ کے شکار پاکستانی طالبعلم کو مقصد سے پیچھے نہ ہٹنے کی تلقین

ممبئی (ایجنسیاں) بولی وڈا سٹار اداکار ریتک روشن نے ہکلاہٹ کے شکار پاکستانی طالب علم کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں اپنے مقصد سے پیچھے نہ ہٹنے کی تلقین کی ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر پاکستانی لڑکی نے لکھا کہ ان کے کزن اٹک اٹک کر بولتے ہیں اور یونی ورسٹی میں ایک پریزینٹیشن کے دوران لیکچرار نے کہا کہ اگر تم ٹھیک سے نہیں بول سکتے تو پڑھائی چھوڑ دینی چاہیے، لڑکی نے لکھا کہ لیکچرار کے اس رویہ کے بعد سے ان کا کزن ڈپریشن میں مبتلا ہے اور اپنے آپ کو کمرے میں بند کیا ہوا ہے۔ پاکستانی لڑکی کی ٹوئٹ پر بھارتی اداکار ریتک روشن نے لکھا کہ اپنے کزن سے کہو کہ لیکچرار اور ان کے مشورے کا کزن کی ہکلاہٹ سے کوئی تعلق نہیں، اٹک اٹک کر بولنا کچھ بڑا کرنے سے آپ کے کزن کو نہیں روک سکتا۔ ریتک روشن نے پاکستانی لڑکی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے کزن کو بتائیں کہ اس میں ان کا کوئی قصور نہیں اور نہ ہی ان کو اس میں شرم محسوس کرنی چاییے، تاہم جو لوگ انہیں شرم دلاتے ہیں وہ خود دماغ سے خالی ہیں۔